ویب ڈیسک : لیجنڈ باکسر گریٹ محمد علی کے پوتے نیکو علی والش خاندانی وراثت کو برقرار رکھنے کیلئے رنگ میں اتر آئے۔
رپورٹ کے مطابق نیکوعلی والش نے اتنے سالوں اپنی شناخت پوشیدہ رکھی کیونکہ وہ کسی کو یہ بتانے میں دل چسپی نہیں رکھتے تھے کہ وہ گریٹ محمد علی کے پوتے ہیں تاہم گذشتہ اگست میں اپنی زندگی کا پہلا پروفیشنل میچ جو اوکلا ہوما میں ہوا اور جس میں انہوں نے نامور باکسر جارڈن ویکس کو ہرا چکے ہیں۔ ۔21 سالہ نوجوان پرجوش باکسر کا کہنا تھا کہ اب وہ فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ گریٹ محمد علی کے پوتے ہیں۔ ان کے ٹرینر شوگرہل سٹیورڈ کے مطابق ایک شاندار مستقبل نیکو علی والش کا منتظر ہے۔