رانا ٹاؤن کا علاقہ میدان جنگ بن گیا؛ پولیس کی درجنوں گاڑیاں تباہ

23 Oct, 2021 | 05:49 PM

M .SAJID .KHAN

(عمر ڈار)جی ٹی روڈ رانا ٹاؤن کے مقام پر کئی گھنٹے پولیس اور مزہبی جماعت کے کارکنوں میں تصادم جاری رہا,مظاہرین نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔پولیس اہلکاروں کو پسپا کر دیا۔
 جی ٹی روڈ رانا ٹاؤن آج سارا دن میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا،مزہبی جماعت کی پیش قدمی روکنے کے لیے رانا ٹاؤن کے مقام پر انتظامیہ کی جانب سے جی ٹی روڈ رانا ٹاؤن پرکنٹینر لگا کر شاہراہ بلاک کی گئی تھی ۔

رینجرز کی بھاری نفری بھی موقع پر تعینات کی گئی تھی۔مظاہرین کی جانب سے پیش رفت جاری رکھنے پر پولیس کی جانب سے مظاہرین پر آنسوں گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ شیلنگ کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا,مزہبی جماعت کے کارکنوں نے کالا شاہ کاکو کی جانب سے پولیس پر دھاوا بول دیا,دونوں اطراف سے حملے کے بعد پولیس پسپائی پر مجبور ہو گئی اور دستے الٹے پاؤں بھاگنے لگے۔

مظاہرین نے اپنے ہتھے چڑھنے والے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایااور پتھروں ،لاٹھیوں اور جو چیز بھی ان کے ہاتھ میں آئی اس سے پولیس پر تشدد کیاجس کے بعد کئی اہلکار شدید زخمی ہو گئے اور بے یارو مددگار طبی امداد کے منتظر رہے،مظاہرین نے پولیس کی درجنوں گاڑیاں بھی تباہ کردیں۔

پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی مکمل پسپائی کے بعد مظاہرین نے اپنے راستے میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر اسلام آباد کی جانب پیش قدمی دوبارہ شروع کردی۔

مزیدخبریں