کولڈ ڈرنکس بھی مہنگی، ڈیڑھ لیٹر بوتل کی قیمت میں حیران کن اضافہ

23 Oct, 2021 | 05:29 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد)یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی، چینی، گرم مصالحے ، کیپچ کے بعد اب کولڈ ڈرنکس بھی مہنگی ہو گئیں، یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن حکام نے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا، نئی قیمتیں فوری نافذ کردی گئیں۔

یوٹیلیٹی سٹورزپر یکے بعد دیگرے اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر مرحلہ وار سبسڈی ختم کی جانے لگی،یوٹیلٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی کولڈ ڈرنکس بھی 15 روپے تک مہنگی کردی گئیں۔

یوٹیلیٹی سٹورزپر ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنکس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کردی گئی، ڈائیٹ کولڈ ڈرنک بھی 15 روپے مہنگی، نئی قیمت 100 روپے مقرر، سوا دو لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل 8 روپے مہنگی، نئی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی۔

علاوہ ازیں ڈیڑھ لیٹر کولڈ ڈرنک پیپسی کی بوتل میں 6روپے کا اضافہ، نئی قیمت 90 روپے ہو گئی، یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی قینتوں میں اضافے پر جس پر شہریوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیاء کی خریداری کے لیے آنے والے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ عام آدمی تک ریلیف پہنچ سکے۔ 
 

مزیدخبریں