ویب ڈیسک: لاہور کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث بند کی گئی انٹرنیٹ سروس بحال ہونے لگی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث بند کی گئی انٹرنیٹ سروس بحال ہونے لگی۔جبکہ کئی علاقوں کی سڑکوں کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، بابو صابو، سگیاں، شاہدرہ اور ٹھوکر نیاز بیگ سے شہری آ جا سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بابو صابو سے اسکیم اور یتیم خانہ روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ لوئر مال، راوی پل اور سیکریٹریٹ چوک پر بھی ٹریفک رواں دواں ہے۔