ویب دیسک: مذہبی جماعت کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ، وزارت داخلہ نے جی ٹی روڈ کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزارت داخلہ نے شیخوپورہ، گجرات، گوجرانوالہ کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کی ہدایات کیں۔کالا شاہ کاکو، مریدکے، کامونکی، وزیر آباد، گوجرانوالہ اور گجرات کی جی ٹی روڈ پر انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔انٹرنیٹ سروسز مذکورہ علاقوں کے 5 کلومیٹر کے اطراف میں معطل رہیں گی۔وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ سروسز معطل کرنے کیلئے پی ٹی اے حکام کو ہدایات دیں۔