شکاری خود ہاتھی کا شکار بن گیا

23 Oct, 2021 | 03:07 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  جنوبی افریقہ میں شکار کرنے آیا شخص خود ہاتھی کے ہاتھوں شکار ہوگیا اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

 جنوبی افریقہ کے مشہور کروگر نیشنل پارک میں ہاتھی نے ایک شکاری کو ہلاک کردیا۔ پارک انتظامیہ کے مطابق شکاری کی لاش کل ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران ملی۔انتظامیہ نے بتایا کہ جب شکاری نے ہاتھی کو شکار کرنے کی کوشش کی تو ہاتھی نے اسے اپنے پاؤں تلے روند دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ہے کہ ہلاک ہونے والے شکار ی کو ہاتھی نے مارا اور اس کے ساتھی اسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پارک انتظامیہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے شکاری کا موبائل فون  پولیس کے حوالے کر دیا ہے جس کی مدد سے وہ شکاری کے باقی ساتھیوں کا سراغ لگارہی ہے۔  پارک پچھلے دو سالوں میں جنگلی حیات کے جرائم کو ختم کرنے میں کامیاب رہا ہے ، نئی ٹیکنالوجی اور گشت میں اضافے کی بدولت  مشتبہ افراد کے شکار کرنے سے پہلے ہی  ان کی گرفتاری میں مدد ملی ہے۔ کروگر پارک میں  پچھلے سال کے مقابلے میں شکار شدہ جانوروں میں 37 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں