ویب ڈیسک : ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ صرف ٹی وی پر دنیا بھر میں 30کروڑ مقامات پر دیکھا جائے گا۔ پانچ کروڑ ناظرین آن لائن میچ دیکھ سکیں گے ۔ جبکہ جگہ جگہ لگنے والی بڑی اسکرینز اس کے علاوہ ہیں۔
میچ کے دوران دکھائے جانے والے ٹی وی اشتہار کیلئے ایڈورٹائزنگ ایجنسیاں کروڑوں روپے فی منٹ چارج کررہی ہیں۔ بھارت میں اسٹاراسپورٹس پر دس سیکنڈز کا اشتہار 60لاکھ روپے کا ہوگا یعنی ایک منٹ کے ریٹ 3 کروڑ60 روپے ہوں گے۔
اگر دو امیدوار شراکت سے ٹائم سلاٹ بک کرنا چاہتے ہیں تو قیمت 60-70 کروڑروپے جبکہ ایسوسی ایٹ اسپانسر شپ کی قیمت تقریبا 30-40 کروڑ روپے فی گھنٹہ ہوگی۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔ بابر اعظم (کپتان)آصف علی ،فخر زمان ٹیم میں شامل حیدر علی، محمد رضوان بھی بھارت کیخلاف اسکواڈ کا حصہ ہیں، عماد وسیم، محمد حفیظ ،شاداب خان بھی اسکواڈ میں شامل، شعیب ملک، حارث رؤف ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی بھارت کیخلاف ٹیم میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ کل دونوں ٹیمیں دوبئی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ کے لئے شائقینِ کرکٹ بے تابی سے انتظار کررہے ہیں۔