ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سپر 12 کا میلہ آج سے سجے گا

23 Oct, 2021 | 02:27 PM

Malik Sultan Awan

 ویب ڈیسک: ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کا نیا حکمران کون ہو گا؟  عالمی میلے کا سپر 12 مرحلہ آج سے شروع ہو گا، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ، دوسرے میچ میں انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز مدمقابل ہوں گے۔

دنیائےکرکٹ پرحکمرانی کی جنگ اگلےمرحلےمیں پہنچ گئی۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر بارہ راؤنڈ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ابو ظہبی میں جوڑ پڑے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے شروع ہو گا۔
دوسرے میچ میں گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں دبئی میں مد مقابل ہوں گی، انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز سے پانچ سال پرانا حساب چکتا ر کرنے کی کوشش کرےگی۔میچ کا آغازآج شام سات بجے ہو گا۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے سری لنکا ، نیمیبیا، بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ نے سپر بارہ مرحلے میں رسائی حاصل کی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں نیمیبیا نے آئرلینڈ کو ہرا کر تاریخ رقم کی جبکہ سری لنکا نے نیدر لینڈز کو بدترین شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزیدخبریں