احتجاج کے باعث بند اہم راستے کھول دیئے گئے

23 Oct, 2021 | 11:55 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42: لاہور شہر میں کالعدم تنظم کے احتجاج کے باعث بند کیے گئے اہم راستوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاجبکہ  دبئی چوک سے اسکیم موڑ کی جانب جانیوالا روڈ کھول دیا گیا۔

دبئی چوک سے اسکیم موڑ کی جانب جانیوالا روڈ,  کھاڑک اور لیاقت چوک سے اسکیم موڑ جانیوالی سڑک کھول دی گئی,گلشن راوی اور سمن آباد سے یتیم خانہ روڈ، مون مارکیٹ سے اسکیم موڑ  جبکہ  داتا دربار سے پیرمکی اور لاہوررنگ روڈ بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، واضح رہے لاہور شہر میں کالعدم تنظم  تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث اہم راستے ٹریفک کیلئے بند کردیئے گئے تھے 

مزیدخبریں