سٹی42: میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی,سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باعث ایم اے او سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند رہے گی .
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے میٹرو بس سروس جزوی طور پر بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس کو گجومتہ سے ایم اے او تک چلایا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی کلئیرنس نہ ملنے کے باعث ایم اے او سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس بند ہے، احتجاج اور دھرنے کے باعث متاثرہ اورنج لائن ٹرین بدستور بند رہے گی
اورنج لائن کے چار اسٹیشنز توڑ پھوڑ کے باعث آپریشنل نہیں ہوسکتے، سکیورٹی مسائل کے پیش نظر اورنج لائن کے اسٹیشنز کی ریپیئر مینٹینس شروع نہ ہوسکی جبکہ اورنج لائن اسٹیشنر کے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لئے سٹاف کو بھی داخلے کی کلئیرنس نہیں دی گئی۔
دوسری جانب لاہورشہر میں 14 مقامات ٹریفک کے لیے بند ہیں جن میں دبئی چوک،کھاڑک، لیاقت چوک، گلشن راوی، ڈبل سڑکاں اور سمن آباد جانب یتیم خانہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ اس کے علاوہ بابو صابو جانب موٹروے، شاہدرہ چوک، سگیاں پُل اورپرانا روای پُل، مون مارکیٹ جانب اسکیم موڑ اوربجلی گھر جانب سکیم موڑ ، ضلع کچہری جانب سگیاں، داتا دربار اور پیر مکی ٹریفک کے لیے بند ہے۔