سُروں کے شہنشاہ راحت فتح علی اب اداکاری کریں گے

23 Oct, 2020 | 10:27 PM

Azhar Thiraj

(سٹی 42)سُروں کے شہنشاہ راحت فتح علی خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیئے، راحت فتح علی خان پاکستانی فلم ' دم مستم' سے اپنی اداکاری کا سفرشروع کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ' دم مستم' میں گلوکار راحت فتح علی خان جلواگر ہوں گے جس پر فلم کے ڈائریکٹر احتشام الدین کی جانب سے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، ڈائریکٹر احتشام اپنی ٹیم کے ہمراہ گلوکار کو فلم کا حصہ بننے پر ان کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں تمام لوگوں نے راحت فتح علی کے ساتھ مل کر فلم " دم مستم" کا گانا گنگنایا اور راحت فتح علی خان کو ایک منفرد انداز میں داد دی ۔

فلم کے پروڈیوسراداکارعدنان صدیق ہیں جنہوں نے بتایاہے کہ دم مستم فلم کی شوٹنگ کراچی میں ہوئی، جہاں راحت علی خان 3 دن تک فلم کی شوٹ میں مصروف رہے ۔ فلم میں گلوکار مختصر کردار ادا کریں گے لیکن راحت فتح علی خان کا کردار نہایت دلچسپ ہے۔  

مزیدخبریں