اساتذہ کیلئے خوشخبری، بڑی مشکل حل 

23 Oct, 2020 | 08:43 PM

Arslan Sheikh

( جنید ریاض ) اساتذہ کے پروفائل کو ڈیجٹلائز کرنےکا معاملہ، اساتذہ کے پروفائل کو آن لائن کرنے کیلئے ایچ آر ایم ایس کواپ ڈیٹ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکول سربراہان کو اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، سکول سربراہان کی سہولت کیلئے صرف اساتذہ کی اسناد کی تعداد اپ لوڈ کرنا ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے تین روز کی مہلت دے دی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر سکول ہیڈز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ناقص محکمانہ پالیسیوں کے سبب صوبہ بھر میں پچیس ہزار سے زائد اساتذہ نے حکومتی پالیسوں سے تنگ آکر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں جمع کرادیں۔ پی ٹی آئی کے دو سالہ دور حکومت میں 25 ہزار سے زائد اساتذہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ 

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ریشنلائزیشن کے نام پر اساتذہ کے دور دراز تبادلے کیے جارہے ہیں، حکومت اساتذہ کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کی بجائے انھیں بلاوجہ تنگ کررہی ہے۔ 

مزیدخبریں