کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے اچھی خبر

23 Oct, 2020 | 07:52 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے آخرکار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو کورونا ویکسین کے ٹرائل کیلئے لائسنس جاری کردیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکی جانب سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کے ٹرائل کا فیصلہ کیا تھا تاہم ڈریپ کی جانب سے اجازت دینے میں تاخیر سے یہ پراجیکٹ التوا کا شکار ہوگیا اب ڈریپ نے یو ایچ ایس کو کورونا ویکسین کے ٹرائل کیلئے لائسنس جاری کردیا ہے۔

 تین سال کیلئے ویکسین ٹرائل کا لائسنس ملنے کے بعد یو ایچ ایس کی جانب سے اب چائنیز ویکسین کے فیزتھری کا ہیومن ٹرائل شروع ہوسکے گا جس کی کامیابی پرکورونا سے بچاؤ کی ویکسین میسرآنے کاامکان ہے ۔

دوسری جانب کورونا وائرس ہر گزرتے دن کے ساتھ دوبارہ شدت اختیار کررہا ہے اور نئے مریضوں کے ساتھ اموات بڑھ رہی ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا سے 5 اموات ہوئیں اور 76 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔  پنجاب بھر میں 146 نئے مریض اور 6 اموات ہوئیں۔ 

کورونا سے اب تک پنجاب میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 253 اور 2329 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جن میں سے 51 ہزار 347 کیسز اور 912 اموات لاہور میں ہوچکی ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق صوبے بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والے 97 ہزار 301 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

مزیدخبریں