ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کپل دیو کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل کردیا گیا

کپل دیو کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کپتان کپل دیو کو دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِعلاج رکھا گیا ہے جہاں ان کی انجیوپلاسٹی کی جا رہی ہے۔ کپل دیو کو سینے میں درد ہونے کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا جہاں ابتدائی طبی معائنہ کے بعد معلوم ہوا کہ کرکٹر کو دل کا دورہ پڑا ہے جبکہ سابق کپتان تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
یاد رہے کپل دیو نے اپنی کپتانی میں 1983 کا ورلڈ کپ بھارت کو جتوا کر دنیا میں اپنا اُلو منوایا تھا اور ویسے بھی کپل دیو کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل کپل دیو کی امراض قلب میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔ جس کی وجہ سے سابق کپتان کپل دیو کے مداح پریشانی کا شکار ہیں جبکہ بھارتی کرکٹر گوتم گھبیر نے اپنے ٹوئٹ میں کپل دیو کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
 یاد رہے لیجنڈری کرکٹر نے کورونا وبا کے باعث ملازمت سے محروم سے منسلک لوگوں کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔ جس سے بیشتر لوگوں کو فائدہ ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کپل دیو کو بطور دوست اپنی حلف برداری کی تقریب میں بھی دعوت دی تھی لیکن ذاتی وجوہات کی بناء پر کپل نے وزیر اعظم سے تقریب کا حصہ نہ بننے پر معذرت کرلی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer