زمین پھٹی نہ آسمان، بیٹی باپ کی حوس کا شکار

23 Oct, 2020 | 05:37 PM

Arslan Sheikh

 ( عرفان ملک ) زیادتی جیسے گھناؤنے واقعات میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جس نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، سوتیلے باپ نے چودہ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کی رہائشی خاتون نے دوسری شادی عثمان نامی شخص سے کر رکھی تھی۔ عثمان نے چند روز قبل اپنی چودہ سالہ سوتیلی بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ ملزم نے اپنی سوتیلی بیٹی کو گھر میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہےبادامی باغ کے علاقے میں بھی ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں درندہ باپ نے بیٹی سے زیادتی کی تھی۔ درندگی کے دوران متاثرہ بچی کے سر اور دونوں بازوؤں پر فریکچر بھی آئے۔ گزشتہ ماہ  میں لاہور کے ملت پارک میں اسلحہ کے زور پر تین جنسی دندروں نے 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جبکہ گریٹر اقبال پارک میں بھی 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی گئی تھی۔

مزیدخبریں