نجی سکولوں میں ہفتےمیں 4 چھٹیاں، نیاسسٹم فلا پ

23 Oct, 2020 | 03:01 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کا معاملہ التواء کا شکارہوکر رہ گیا،محکمہ تعلیم کی نااہلی کےباعث لاہور سمیت صوبہ بھرکےسینکڑوں سکولوں کودو سال سےرجسٹریشن جاری نہ ہوسکیں،سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء الرحمان نےسکولوں کی رجسٹریشن کومینول کرنےکا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سینکڑوں نجی سکولز مالکان بھی رجسٹریشن اور تجدید کے لئےخوار رہوری ہےہیں،سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کےصدر میاں رضاء الرحمان کا کہنا ہےکہ نیا آن لائن سسٹم فلا پ ہوگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تمام سکولزکو فوری طور پررجسٹریشن کے لیے توسیع دی جائے،سکولوں کی رجسٹریشن التوا کا شکار ہونے کی وجہ سے نہم جماعت کےداخلوں میں مشکلات کاسامنا ہے.

میاں رضاء الرحمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو مکمل کھول دیا جائے،ہفتےمیں 4 چھٹیاں کرنے سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہو رہا ہے،حکومت سے مطالبہ ہےکہ 30اکتوبر سے تعلیمی ادارے ہفتےمیں 6 دن کھولے جائیں تاکہ مزید تعلیمی نقصان نہ ہو۔

دوسری جانب اساتذہ کے پروفائل کو آن لائن کرنے کے لئے ایچ آر ایم ایس کواپ ڈیٹ کردیا گیا۔سکول سربراہان کو اساتذہ کا ڈیٹا ایچ آر ایم ایس پر فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،سکول سربراہان کی سہولت کیلئے صرف اساتذہ کی اسناد کی تعداد اپ لوڈ کرنا ہوگی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کیلئے تین روز کی مہلت دے دی،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے پر سکول ہیڈز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں