دکانوں، چھوٹے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنیکا فیصلہ

23 Oct, 2020 | 02:19 PM

Sughra Afzal

مسلم ٹاؤن (سعود بٹ) محکمہ لیبر نے دکانوں اور چھوٹے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت اجلاس  ہوا، جس میں ڈی جی لیبر فیصل نثار، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی صائمہ شیخ، ڈائریکٹر ریفارمز پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ڈاکٹر فاطمہ اوردیگر افسران نے شرکت کی۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر پی آئی ٹی بی صائمہ شیخ نے سیکرٹری لیبر کو موبائل ایپلی کیشن کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے کاروبار کی رجسٹریشن کیلئے موبائل ایپلی کیشن تیار کی جائے گی، دکانوں اور سٹورز پر کام کرنے والے افراد کو بھی ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹر کروا جا سکے گا، رجسٹریشن کے بعد دکاندار کو آن لائن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ لیبر آفیسر اپنے وزٹ کے دوران کیو آر کوڈ کے ذریعے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کر ے گا، سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے لوگوں کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

احمد جاوید قاضی نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ محکمہ کے تمام امور کمپیوٹر آئزڈ طریقے سے انجام دیئے جائیں، کاروبار میں آسانی اور درست ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے محکمہ نے متعدد پراجیکٹس شروع کر رکھے ہیں جبکہ بڑے صنعتی یونٹس کی رجسٹریشن کیلئے آن لائن سروسز پہلے ہی فراہم کی جا رہی ہیں، کاروباری ادارے سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن بھی آن لائن جمع کر وا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 73 فیصد سے زائد کنٹری بیوشن آن لائن جمع کی جا رہی ہے، پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ڈیجیٹل پنجاب کی جانب بڑھ رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل آئزیشن سے انتظامی امور میں شفافیت کے ساتھ محکمہ کی استعدار کار میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں