دنیا میں پاکستانی فنکاروں کی عزت قابل فخر ہے : حمیرا ارشد

23 Oct, 2020 | 10:30 AM

Shazia Bashir

اقبال ٹاون (ذین مدنی )نامور گلوکارہ حمیرا ارشدنے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں ، بیرون دنیا پاکستانی فنکاروں کو جس عزت سے نوازا جاتا ہے وہ قابل فخر ہے ۔

میڈیا سے بات چیتمیں گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا کہ میں دنیا کے کئی ممالک میں گئی ہوں اور یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی فنکاروں کو جس عزت سے نوازا جاتا ہے وہ قابل فخر ہے ۔ حمیراارشدنے کہا کہ بیرون ممالک میں ہمیشہ پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنے کی کوشش کرتی ہوں اور میں یہ باور کراتی ہوں کہ ہم دہشتگرد اور انتہا پسند نہیں بلکہ خود اس کا شکار ہیں ۔

حمیر ارشد نے کہا کہ جب بھی کسی ملک کا سفر کیا ہمیشہ پاکستان کی عزت میں اضافے کا سبب بننے کی کوشش کی ہے انہوں نے فنکاروں سے اپیل کی کہ وہ بیرون ممالک پاکستان کے نام پر آنچ نہ آنے دیں کیونکہ ہماری عزت ہمارے وطن سے ہے۔

  دوسری جان گلوکارہ نغمانہ جعفری نے کہاہے کہ پاکستان کی تمام فنکار برادری بھی پوری قوم کی طرح کشمےری عوام کے حق کے لےے بھر پور آواز بلند کررہی ہے،کشمیر کی آزادی تک پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ پوری فنکار برادری بھی مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی ضرورت پڑی تو کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ کشمیر کی آزاد ی تک پاکستان نامکمل ہے،عالمی برادری میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں موجود ہ حکومت نے مثالی رول ادا کیا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم اپنے وزیراعظم عمران خان کی کی بین الاقوامی فورمز پرکشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

نغمانہ جعفری نے مزےد کہاکہ عمران خان بہادر اورنڈر لیڈر ثابت ہوئے ہیں، پاکستان کی پوری فنکار برادری مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں