حکومت کب جارہی ہے؟ مریم نواز کی حیرت انگیز پیش گوئی

23 Oct, 2020 | 11:33 AM

Azhar Thiraj
Read more!

عمر اسلم  : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بلوچ طلبا کے مارچ میں پہنچ گئیں۔کہتی ہیں کہ حکومتی مشیر اپنی خفت مٹانے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں، حکومت کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، یہ جنوری سے پہلے چلی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے۔ لاہور میں دھرنے پر بیٹھے بلوچ طلباء سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں، لیکن ڈی جی خان، راجن پور، فاٹا اور بلوچستان کے بچے سڑکوں پر رل رہے ہیں، ان کی 600 سیٹیں واپس لے لی گئی ہیں۔


ان کا کہنا تھا یہ کہتے ہیں پنجاب بڑا بھائی ہے، لیکن میں کہتی ہوں کہ بلوچستان بڑا بھائی ہے۔ طالب علموں کا کوٹہ بحال کرنا چاہیے، بچے تعلیم کا حق مانگ رہے ہیں اور کسی نے ان سے ملاقات نہیں کی، میں کل کوئٹہ جا رہی ہوں، وہاں بھی طلباء کا مسئلہ اٹھاؤں گی۔
 

نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے دل سے پنجاب کی خدمت کی، یہ احسان نہیں، عوام کا حق ہے جو انہیں ملا، نواز شریف کے بغیر پاکستان اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب لاوارث ہو گیا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں نہیں رکھا گیا بلکہ انہیں بھائی سے نہ لڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔حالات و واقعات نے ثابت کیا کہ غلط فیصلے کے اثرات سامنے آتے ہیں، ملک میں آٹا، چینی سب کچھ مہنگا ہو رہا ہے۔

کراچی واقعے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کراچی واقعے پر انکوائری کی کوئی ضرورت نہیں ہے ہر چیز بڑی واضح ہے، کراچی واقعہ کی انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، کراچی واقعے پر مجھے بلایا گیا تو گواہی دینے ضرور جاؤں گی۔

نوازشریف کی آواز بند کروگے تو مریم نواز بولے گی

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی زیرصدارت پی پی 145 کا اجلاس ہوا،اجلاس میں لیگی ارکان غزالی سلیم بٹ،سابق ڈپٹی میئرمشتاق مغل سمیت دیگر شریک ہوئے، مریم نواز نے لیگی کارکنان کو حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے اہم ہدایات دیں، مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انشااللہ ہماری تحریک کامیاب ہوگی ،موجودہ حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے،ووٹ کو عزت نہیں دو گے تو عمران خان جیسے وزیراعظم آئیں گے،عمران خان کا پیٹ بھرا ہوا ہے اس لئے اسے کسی کی فکر نہیں ، وزیراعظم سارا دن ن لیگ اور نوازشریف سے انتقام کا سوچتے رہتے ہیں،حکومت والے ایک نہتی لڑکی سے ڈرتے ہیں،نوازشریف کی آواز بند کروگے تو مریم نواز بولے گی۔

مزیدخبریں