شیر میاندادفائرنگ سے شدید زخمی،ہسپتال پہنچنے کی فوٹیج موصول

23 Oct, 2020 | 09:14 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)ملک کےمعروف قوال شیر میاں داد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ۔ فائرنگ سے شیر میاں داد کا بیٹا بھی زخمی ہوا،شیر میاں داد  قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے۔شیرمیانداد رات دو بج کرپچاس منٹ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آُباد معروف قوال شیر میاں داد ڈکیتی کی وارادت کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے، فیصل آباد ڈاکوؤں کی فائر نگ سے شیر میاں داد کا بیٹا بھی زخمی ہوا،ڈاکو کی فائرنگ کے بعد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔فیصل آباد پولیس  کے مطابق شیر میاں داد گٹ والا کے قریب قوالی کا پروگرام ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لئے نکلے تھے ۔

دو موٹر سایئکل سوار ڈاکوؤں نے تعاقب کر کے رقم لوٹنے کے لیے فائرنگ کی جس سے باپ بیٹا زخمی ہو گئے ۔ شیر میاں داد اور انکے بیٹے کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ ہسپتال میں شیر میاں داد کے جسم سے گولی نکالنے کے لئے آپریشن مکمل کرلیا گیا۔شیرمیانداد رات دو بج کرپچاس منٹ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچے۔ 24نیوز نے ان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، چھاتی پر فائر لگنے کے باعث پھیپھڑے متاثر ہوئے ڈاکٹروں کی جانب سے ٹیوب ڈالی گئی جبکہ بیٹے کے دائیں ہاتھ پر فائر لگا دونوں باپ بیٹا اپنی مرضی سے ڈسچارج سلپ بنواکر لاہور کےلئے رخصت ہوئے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی کا فیصل آباد میں قوال شیر میانداد پرڈاکوؤں کی فائرنگ کا نوٹس لے لیا،آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی،سی پی او فیصل آباد کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا،انہوں نے حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری جانب  آر پی او رفعت مختار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےسی پی او سہیل احمد چوہدری سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ,آر پی اوکا پولیس کو ڈاکووّں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ برس سبزہ زار میں معروف قوال شیرمیانداد،اہلیہ اوربیٹی کےخلاف  گھریلوملازمہ کوتشددکانشانہ بنانے پرمقدمہ درج  کیاگیا تھا، ایف آئی کے متن میں بیان کیا گیاکہ اہلخانہ نے گھریلوملازمہ پرتشددکےبعدبال کاٹے، شیرمیانداد،اہلیہ نائلہ اوربیٹی امل نےلوہےکےگرم راڈسےجسم بھی جلایا،ملازمہ 12سالہ عارفہ کو6ہزارروپےماہوارپرملازمہ رکھاگیاتھا۔

ملازمہ کی ماں کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے بال کاٹ کر برہنہ ویڈیو  بھی بنائی گئی، ملازمہ کو دھمکیاں بھی دی گئیں،چار ماہ قبل ماہوار 6000 ہزار پر شیر میانداد کے گھر رکھوایا گیا،دو ماہ سے ملازمہ کو اہلخانہ سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

مزیدخبریں