ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

سڑکوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) شہر میں مختلف شاہراہوں پر پیچ ورکنگ، تعمیر و بحالی کا ناقص کام، ایل ڈی اے کے سپروائزر سب انجنئیر مبشر احمد کو معطل کردیا گیا۔

چیف انجنئیر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے ناقص کارکردگی اور فیلڈ وزٹ نہ کرنے پر اے ڈی ایس ون کے سب انجنئیر مبشر احمد کے معطلی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سب انجینئر مبشر احمد کو کارکردگی پر عدم اعتماد کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے کی جانب سے 60 کروڑ کی لاگت سے شہر کی اہم شاہراہوں پر ناقص کوالٹی کے تعمیراتی کام کی شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے چیف انجنئیر نے کارروائی کی۔