نیب نے نوازشریف کےعلاج میں کوتاہی کا الزام مستردکردیا

23 Oct, 2019 | 04:39 PM

Shazia Bashir

سٹی42: نیب لاہور نے   نوازشریف کےعلاج میں کوتاہی اور بے بنیاد الزامات کی تردید کردی۔ نیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کیلئے جدید کارڈیک ایمبولینس اور 3 ڈیوٹی ڈاکٹرز کی خدمات لی گئیں۔

نیب لاہور کے مطابق  نیب لاہور ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز اور ایمبولینس کی سہولیات ہیں، حقائق کے منافی سیاسی پروپیگنڈے  کی تردید کرتے ہیں، ڈاکٹرعدنان کو نوازشریف سے ملنے اور علاج سے نہیں روکا گیا۔

نیب لاہور کے مطابق   ڈاکٹرعدنان نے 11 اکتوبر، 19 اور 21 اکتوبر کو طویل ملاقاتیں کیں، ڈاکٹرعدنان نے تینوں ملاقاتوں میں نوازشریف کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

مزیدخبریں