مریم نواز نے نواز شریف سے ملاقات کیلئےمحکمہ داخلہ سے اجازت مانگ لی

23 Oct, 2019 | 04:09 PM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیمار والد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کو درخواست دیدی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطاءللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت کیلئے درخواست بھیجی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف خرابی صحت کی وجہ سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور مریم نواز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، جہاں ان کو والد کی طبیعت کے حوالے سے فکرلاحق ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مریم نواز کو اپنے بیمار باپ سے ملنے کی خصوصی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ آج احتساب عدالت میں مریم نواز نے اپنے بیمار والد سے ملنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

مزیدخبریں