مولانا فضل الرحمان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

23 Oct, 2019 | 03:52 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کیخلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کیلئےدائر درخواست پر وفاقی سیکرٹری داخلہ سے 29 اکتوبر کو جواب طلب کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے مقامی شہری کاشف کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان حکومت گرانے کیلئے دھرنا دے رہے ہیں، وہ عوام کو خانہ جنگی کی دعوت دے کر سنگین جرم کا ارتکاب کررہے ہیں، فضل الرحمان نے افواج پاکستان کی موجودگی میں متوازی آرمی بنا لی ہے، ان کا یہ اقدام آرٹیکل  123 اور نیشنل ایکشن پلان سے متصادم ہے، مولانا فضل الرحمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو 14 اکتوبر کو درخواست دی تھی، وفاقی سیکرٹری داخلہ نے اس درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں کیا۔

درخواستگزار نے استدعاکی کہ عدالت وفاقی سیکرٹری داخلہ کو فوری فیصلہ کرنے کا حکم دے، مزید استدعا کی گئی کہ عدالت مولانافضل الرحمان کے غیرقانونی اقدامات پر اُن کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے وکیل کا موقف سننے کے بعد وفاقی حکومت کے وکیل کو کہاکہ وہ ہدایات لیکر آئندہ سماعت پر پیش ہوں، عدالت نے کیس کو اس نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کر کے لگانے کی بھی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں