(مظہر عباس) محکمہ ماہی پروری کے بعد محکمہ جنگلی حیات بھی نشانے پر، محکمہ متروکہ وقف املاک نے محکمہ جنگلی حیات کو بقایا جات کی ادائیگی کا نوٹس بھیج دیا، محکمہ جنگلی حیات 5 کروڑ27 لاکھ کا نادہندہ ہے۔
محکمہ جنگلی حیات ساندہ روڈ کی عمارت محکمہ متروکہ وقف املاک کی ملکیت ہے، محکمہ متروکہ وقف املاک نے رقم کی ادائیگی اور عمارت واگزار کرانے کے لیے نوٹس بھیج دیا ہے،محکمہ جنگلی حیات نے متروکہ وقف املاک سے ادائیگی کے لیے وقت مانگ لیا۔
محکمہ جنگلی حیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمری بھیج کر 20-2019 کے بجٹ میں پانچ کروڑ روپے اضافی مانگ لیے، محکمہ جنگلی حیات کے پاس اپنی کوئی ڈیپارٹمنٹل بلڈنگ نہیں۔