قذافی بٹ: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ماڈل ٹاون میں ہوگا، اجلاس میں موجودہ سیا سی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین شریک ہوں گے، اس دوران آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی حکمت عملی زیرغور آئے گی۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف حکومت کے سیاسی انتقام پر مبنی رویے پر بھی غور کیا جائے گا، اس موقع پر میاں نواز شریف کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔