(علی رامے) غیر ملکی بینکوں کے جاری منصوبوں کیلئے قرض کی پہلی قسط جاری، محکمہ خزانہ پنجاب نے 5 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز کااجرا کر دیا، سر فیز واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبوں کیلئے تاحال فنڈز جاری نہیں ہوسکے۔
پنجاب میں غیر ملکی بینکوں کے قرضوں سے مختلف منصوبے جاری ہیں، جس کے لیےمحکمہ خزانہ پنجاب نے 5 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے، عالمی بینک کی جانب سے شعبہ زراعت کے لیے99 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
جلال پور میں محکمہ آبپاشی کے منصوبے کے لئے 20 کروڑ روپے،پنجند تریمو بیراج ہیڈ سلیمانکی کے لیے 1 ارب 40 کروڑ روپے، سیاحت کے لیے 39 کروڑ اورسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 93 کروڑ روپے جاری کیےگئے۔
جنوبی پنجاب میں غربت مکاؤپروگرام کی مد میں 55 کروڑ 53 لاکھ روپے، اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے 8ارب روپے میں سے صرف 1 ارب 28 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جبکہ 16 میگا منصوبوں کے لیے ابھی تک غیر ملکی بینکوں کی جانب سے فنڈز کا اجرا نہیں ہوسکا۔