عثمان علیم: شہر میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 24 شہری شکار، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دوران سرویلنس ایک ہزار 191 مقامات سے ڈینگی لاروا کی تصدیق ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 24 ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، ڈینگی ٹیموں کی سرویلنس کے دوران شہر کے ایک ہزار 191 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوئے۔
آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 89 ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا، انڈور سرویلنس کے دوران 86 ہزار 216 گھروں میں روف ٹاپس، کولرز اور گملے چیک کیے گئے۔
دوران آؤٹ ڈور سرویلنس 19 ہزار 629 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔