( فہد علی ) گجرپورہ میں 22 سالہ خاتون نے خودکشی کرلی، شمائلہ نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کردی۔
پولیس کے مطابق گجرپورہ کے علاقے چائنہ سکیم میں رہائش پذیر شمائلہ نامی خاتون کا اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے اس نے خودکشی کرلی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شمائلہ اور اس کے خاوند کا اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ رات بھی شمائلہ کا اپنے خاوند کے ساتھ نامعلوم وجوہات پر جھگڑا ہوا تو شمائلہ نے گلے میں پھندہ ڈال خودکشی کرلی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔