آزادی مارچ روکنے کیلئے حکومت نے نیا پلان ترتیب دے دیا

23 Oct, 2019 | 12:10 AM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت کی نئی حکمت عملی، حکومت پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کے اختیارات میں اضافہ کردیا۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد محکمہ داخلہ نے ڈی سی کے اختیارات میں اضافے کا نوٹیکفیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ریاست کیخلاف بولنے شکایت درج کرسکے گا۔ پرچے میں دوبارہ شق شامل کرنے کا اختیار پولیس سے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پبلک پراسیکیوٹر کی رائے سے پرچے میں شق کا اضافہ کرسکے گا۔

اسی طرح پاکستانی جھنڈے کی بےحرمتی پر ڈپٹی کمشنر شکایت درج کرسکے گا۔ ریاست پاکستان کیخلاف کسی بھی سازش پر ڈی سی کو کارروائی کا اختیار دیا گیا، جوا اور لاٹری کے حوالے سے بھی ڈی سی شکایت درج کرسکے گا۔

مزیدخبریں