یاور زوالفقار: اندرون شہر صفائی کے ناقص انتظامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں حکومت پنجاب، وال سٹی، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندروں شہر صفائی کے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیےگئے۔
گلیوں اور چوراہوں پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔
وال سٹی اور ضلعی انتظامیہ صفائی میں ناکام ہوچکی ہے، جگہ جگہ موٹر سائیکل اسٹینڈز بھی بنے ہوئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ گندگی اور ٹریفک جام کے باعث اندرون شہر کا حسن ماند پڑ چکا ہے لہذا عدالت کی صفائی اور انکروچمنٹ ہٹانے کا حکم دیا جائے۔