بیگم نصرت بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام

23 Oct, 2018 | 05:09 PM

Shazia Bashir

 سعدیہ خان: پاکستانی سیاست میں ڈکٹیٹر کے خلاف مقابلہ کرنے والی بہادر خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا جمہوریت کے لیے کردار ناقابل تسخیر ہے ۔

 بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد نصرت بھٹو کئی سال اپنی بیماریوں سے لڑتے ہوئے 23 اکتوبر 2011 کو اس دنیا سے کوچ کرگئیں، ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کو دنیا سے کوچ کیے سات برس بیت گے، مگر نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات آج بھی زندہ ہیں۔

پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پارٹی رہنماوں اور ورکرز کی جانب سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کروائی گئی۔ خاتون اول سے زندانوں اور سڑکوں پر عوام کے حقوق کی جنگ تک نصرت بھٹو کا سفر بڑا کٹھن رہا، جب جمہوریت کی آواز بند کردی گئی تو نصرت بھٹو نے چار دیواری سے نکل کر چاروں صوبوں میں تحریک چلائی۔

مزیدخبریں