(سٹی 42) اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہاؤس کاوقار برقرار رکھنااسپیکرکی ذمہ داری ہے،حمزہ شہباز کوابھی تربیت کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہاؤس کاوقار برقرار رکھنااسپیکرکی ذمہ داری ہے،ارکان اسمبلی جس لیڈرکی پیروی کررہےہیں وہ خودابھی بچےہیں، حمزہ شہبازکوابھی تربیت کی ضرورت ہے،ماضی میں کبھی اپوزیشن لیڈرنےایسی زبان استعمال نہیں کی جو حمزہ شہباز کررہے ہیں۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایوان میں جوکچھ ہواسب کےسامنےہے،ذمہ دار 20 ارکانوں میں سےصرف 6کیخلاف کارروائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی والوں نےکبھی میزنہیں توڑےتھے جبکہ ن لیگ کی حکومت نے4بارپی ٹی آئی کےارکان کو ایوان سےنکالا۔
اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق کی اپوزیشن میچورہے،وہاں بھی گیمیں چل رہی ہیں ،صحافی نےچودھری پرویز سے سوال کیاکہ فضل الرحمان آپ کے دوست ہیں آپ انہیں منالیں،جس پرچودھری پرویزالہیٰ نےآواز نہ آنے کا بہانہ بناکر بات ختم کر دی۔