لیسکو کا آپریشن بجلی چوری کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

23 Oct, 2018 | 12:20 PM

M .SAJID .KHAN

( شاہد ندیم) لیسکو سمن آباد ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کے دوران ترپال بنانے والی فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکو نے اسلام پورہ کے علاقے میں بجلی چوری کیخلاف آپریشن کیا جس دوران ترپال بنانے والی فیکٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی، ایکسیئن سمن آباد ڈویژن حماداللہ کی سربراہی میں ایس ڈی او نے کارروائی کی، ایکسین سمن آباد نے بتایا کہ صارف ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہا تھا جس کی وجہ سے کمپنی کو ماہانہ ہزاروں روپے کا نقصان ہورہا تھا.

لیسکو ٹیم نے کنکشن منقطع کر کے محکمانہ و قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، سپرنٹنڈنگ انجینئر سینٹرل سرکل چوہدری نعیم کی ہدایت پر کارروائی کی گئی۔

مزیدخبریں