نئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوار الحق کی زندگی پر ایک نظر

23 Oct, 2018 | 11:37 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42)  جسٹس محمد انوار الحق لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں، جو 70 دن تک اس عہدے پر فائز رہیں گے، 31 دسمبر 2018 کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔  

 لاہور ہائیکورٹ  کے نئے چیف جسٹس محمد انوار الحق  یکم جنوری1957 کو جہلم کے علاقہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم مقامی سکول سے حاصل کی جبکہ ایم اے، ایل ایل بی کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔

جسٹس محمدانوارالحق پنجاب بارکونسل سے 11 نومبر 1981 میں بطور وکیل انرول ہوئے،  ان کی11 دسمبر 1983 کو بطور وکیل ہائیکورٹ اور 2003 میں  سپریم کورٹ میں انرولمنٹ ہوئی۔  

جسٹس محمد انوارالحق نے 1983 میں جہلم سے وکالت کی پریکٹس کا آغاز کیا، جسٹس محمد انوارالحق 1986 سے 1992 تک پبلک پراسکیوٹر اور  1992 سے1997تک ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے ممبر رہے۔2004 سے 2009 تک پنجاب بار کونسل کے بھی ممبر رہے، 19 فرور ی2010 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج بنے۔

واضح رہے کہ جسٹس محمد انوار الحق نے آج لاہور ہائیکورٹ کے 47 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا، گورنر پنجاب چودھری  محمد سرور نے ان سے اُردو میں حلف لیا۔

مزیدخبریں