ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  زمین پر جنت کہلانے والی تین وادیوں میں برف باری کا آغاز ہو گیا

Neelam Valley Kashmir, Kaghan , Naran Valley,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں میں برف باری شروع ہو گئی لیکن برف گرتی دیکھنے کے شوقین کم از کم دو دن تک تو اس نظارہ کو دیکھنے کے لئے گھروں سے نہیں نکل سکتے۔

آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب آزاد کشمیر کی حسین ترین وادیِ نیلم میں برف باری شروع ہو گئی ہے۔

اسی دوران پختونخوا کے انتہائی حسین، ہزارہ ریجن کے شمالی علاقوں کاغان  اور ناران کی وادیوں مین بھی برف باری شروع ہو گئی ہے۔ گلگت بلتستان کے بھی کئی علاقوں سے برف باری شروع ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ 

عین اس وقت جب پاکستان کے انتہائی بلند پہاڑوں سے نیچے اتر کر برف باری از حد حسین وادیوں تک پہنچ رہی ہے، ان علاقوں تک جانے والے متعدد راستے خصوصاً جی ٹی روڈ اور موٹر وے ایم ٹو ہر طرح کے ٹرایفک کے لئے بند ہیں کیونکہ خیبر پختونخوا سے صوبائی حکومت کی سرکردگی میں پی ٹی آئی کے "احتجاج" کے لئے قافلے اسلام آباد کی طرف چلنے والے ہیں جنہیں روکنے کے لئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد کی طرف آنے والی سڑکیں بلاک کر دی ہیں۔ اس "احتجاج" کے لئے پنجاب سے کسی کے جانے کا کوئی امکان نہین تب بھی وسطی اور شمالی پنجاب کے بیشتر شہروں کو اسلام آباد سے ملانے والی جی ٹی روڈ اور موٹر وے ایم ٹو بند کر دی گئی ہیں جبکہ فیصل آباد لاہور اور سیالکوٹ لاہور موٹر ویز بھی بند ہیں۔