ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرنیٹ، موبائل فون، ڈیٹا اور وائی فائی سب دستیاب رہیں گے

 انٹرنیٹ، موبائل فون، ڈیٹا اور وائی فائی سب دستیاب رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صرف سیکیورٹی خدشات سے دوچار علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس کی بندش کا تعین کیا جائے گا،سیکیورٹی تھریٹ سے دوچاراور اس قسم  خدشات سے درپیش علاقوں میں انٹرنٹ کی فراہمی معطل ہوگی جبکہ ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور  موبائل سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ 

اس سے پہلے ہفتے کی شام بڑے پیمانہ پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے آج رات بارہ بجے ملک کے بیشتر بڑے شہروں خصوصاً پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے کا  حکم دے گی۔

وزارت داخلہ کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ عام شہریوں کو زخمت سے بچانے کے لئے حکومت کم سے کم علاقوں میں انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے استعمال ہونے  والی وائی فائی اور موبائل ڈیٹا سروسز بند کروانے کے متعلق سوچے گی تاہم ملک بھر کی طرح پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بھی بیشتر علاقوں میں یہ سہولیات دن بھر حاصل رہیں گی۔ 

کیلنڈر پر 24 نمبر کے آغاز کے وقت لاہور میں انٹرنیٹ سروس بحال ہے۔  البتہ اس سے پہلے کچھ کنزیومرز نے وائی فائی استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ ہونے مین تاخیر کی شکایت کی۔ فون سروس تمام علاقوں میں معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔