ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم جی پاکستان کا اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 ایم جی پاکستان کا اپنے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : ایم جی پاکستان نے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے 5 مختلف ماڈلز کی قیمت میں دسمبر تک کمی کا اعلان کردیا ۔ 

 ایم جی پاکستان نے ایم جی ایچ ایس، ایم جی 4، ایم جی زیڈ ایس اور ایم جی 5 سمیت مختلف ماڈلز پر قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے،  کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس  پر اعلان کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ا س سال کی سب سے بڑی خوشی! ایم جی ایچ ایس اب  قسطوں پربھی لی جاسکتی ہے ، ایم جی موٹر کے  100 سالہ معیار کے جشن پر بڑی رعایت آفر ، یہ آفر دسمبر 2024 تک دستیاب ہے۔ 

ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ  3,50,000 روپے کی کمی کے بعد 68 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ،  یہی ماڈل  پہلے 71 لاکھ 99ہزارروہے کا تھا ۔ ایچ ایس ایسنس(MG HS چار لاکھ  روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار مقرر ، جو پہلے80 لاکھ 99ہزار روپے تھی ۔ ایچ ایس 2.0 ٹی اے ڈبلیو ڈی5 لاکھ روپے کمی سے 87 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ، یہ ماڈل جو پہلے 92 لاکھ 99ہزار روپے کا تھا ۔ اس کے علاوہ ایم جی الیکٹرک وہیکل لائن اپ ایم جی 4 ایکسائٹ 12 لاکھ روپے بڑی کمی کردی گئی ، جو  رعایت کے بعد اب 97 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی، جو پہلےایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار روپے کی تھی۔

ایم جی 4 ایسنس 20 لاکھ روپے  کی بڑی کمی کے بعد قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے ہوگئی، یہ ماڈل  جو پہلے 1 کرور 29 لاکھ 90 ہزار روپے کا تھا ۔ایم جی 5 ایس ڈبلیو 20 لاکھ روپے بڑی کمی سے  1 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار روپے کی کردی گئی ، یہ ماڈل پہلے 1 کرور 34 لاکھ 90 ہزار روپے کا تھا ۔ ایم جی زیڈ ایس ایسنس20 لاکھ روپے رعایت کے بعد  1 کرور 9لاکھ 90 ہزار روپے کی ہوگئی ،  یہ ماڈل پہلے 1 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے کا تھا ۔ 

ایم جی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کی ہے،  یہ گاڑی پاکستان آٹو شو 2024 میں متعارف کرائی گئی، جسے صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔