انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

23 Nov, 2024 | 08:04 PM

سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹی تھریٹ کا سامنا کرنے والے بعض شہروں میں  انٹرنیٹ سروس، موبائل ڈیٹا اور وائی فائی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

حکومتی ذرائع کاکہنا تھا کہ آج رات 12 بجے کے بعد بعض علاقوں میں  انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے کا پلان تیارہے،پی ٹی آے کو وزارت داخلہ کی جانب سے جلد احکامات جاری کئے جائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون سنگلز بند نہیں ہوں گے صرف انٹرنیٹ اور وائی فائی بند ہوگا، موبائل فون سنگل کی بندش کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں