ارشاد قریشی : راولپنڈی میں پولیس کے چاق و چوبند دستوں ے اہم سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا۔
فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی سیکورٹی ناصر خان نے کی، مارچ میں پولیس کی درجنوں گاڑیاں شامل تھیں۔
فلیگ مارچ راول روڈ، مری روڈ، مال روڈ، چوہڑ چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائینز پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا، قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔
راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفعہ 144 نافذ اہے، شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری ضرورت کے مطابق تعینات ہے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔