بیلاروس کے صدر کی آمد سے پہلے وفاقی دارالحکومت میں شر پسند عناصر کا داخلہ ناممکن بنا دیا گیا

23 Nov, 2024 | 04:40 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  بیلا روس کے معزز صدر کی اسلام آباد آمد سے پہلے کسی بھی طرح کی مدمزگی کے تدارک کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے ر اولپنڈی اور اسلام آباد  میں باہر سے شر پسند عناصر کی آمد روکنے کے لئے دونوں شہروں کے تمام داخلی راستوں کو 33 مقامات سِیل کیا جا رہا ہے۔  پشاور اور جہلم کی سمت سے  وفاقی دارالحکومت کو آنے والے تمام راستے بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح حکم کے باوجود تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد پر باہر سے کسی دھاوے کو روکنے کے لئے  جڑواں شہروں میں داخل ہونے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند ک کیا جا رہا ہے۔ تاہم عام پبلک کی آمد و رفت کے لئے تمام راستوں پر کچھ گنجائش رکھی گئی ہے جہاں سے ضروری کاموں کے لئے آنے جانے والے عام شہریوں کو پولیس حکام چھان بین کے بعد آمد و رفت کی اجازت دیں گے۔ فیض آباد  اور پانچ دیگر مقامات پر سڑکیوں  کو کنٹینرز رکھ کر بند کیا گیا ہے، ان میں آئی جے پی روڈ، روات ٹی چوک، کیرج فیکٹری، مندرہ اور ٹیکسلا روڈ شامل ہیں جبکہ کچہری چوک سے یکطرفہ ٹریفک کو گزرنے کی اجازت ہو گی۔

 اسلام آباد  میں  ایران ایونیو مارگلہ روڈ دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بلاک کر دی گئی،ایکسپریس وے، ڈی چوک اور زیرو پوائنٹ پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں، میٹرو بس سروس اسلام آباد میں آئی جے پی تا پاک سیکرٹریٹ تک بند رہے گی۔ راولپنڈی کے اندر میٹرو بس نہیں چلے گی اور میٹرو کے ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں