ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد

فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : فضائی آلودگی کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسداد سموگ کے لیے ضلعی انتظامیہ فیلڈ میں سرگرم رہی، اس دوران 3 ہزار 22 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی، جبکہ 159 جگہوں پر انسدادِ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن کیا گیا، جس میں خلاف ورزی پر 134 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا، اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والی 93 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کیے گئے۔ خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ 

اےسی سٹی نے 484 مقامات کی چیکنگ، دوران چیکنگ کوئی خلاف ورزی نہ پائی گئی ۔ اےسی کینٹ نے 425 مقامات کی چیکنگ کے دوران 7 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اےسی ماڈل ٹاؤن نے 422 پوائنٹس میں سے 12 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 8 مقامات میں سے 6 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اےسی شالیمار نے 120 مقامات چیک کئے اور 35 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ۔ اےسی راوی نے 516 پوائنٹس کا معائنہ کیا، 32 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے 364 مقامات کا دورہ کیا، 20 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ کی 110 مقامات کی چیکنگ ، 5 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ  کمشنر نشتر نے 413 پوائنٹس چیک کئے، 32 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر کی 160 مقامات پر انسپکشن ، 9 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ۔