علی ساہی :بڑھتا ہوا منشیات کا استعمال جیلوں پر بھاری، جیلوں میں قیدیوں کی تعدادمیں ڈیڑھ سال میں18ہزارتک کااضافہ کر دیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق 70فیصدقیدی منشیات کےکیسزمیں، پولیس کی جانب سےجیل بھجوائےگئے،زیادہ ترمنشیات کے ملزمان پر نان ایبل مقدمات 9سی کے ہیں،لاہور کی کیمپ جیل میں جنوری 2023سے اب تک 2400قیدیوں کا اضافہ ہوا ہے،1800سےزائد قیدی منشیات کےکیسز میں جیل بھجوائے گئے۔
یمپ جیل میں جنوری میں4200 اوراب تعداد6600سے زائد ہے، پنجاب بھرکی جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد68ہزارسےزائدہوگئی، منشیات کےکیسزمیں ملزمان کی بڑھتی تعدادسےمتعلقہ بیرکس گنجائش سےکئی گناہ زیادہ ہے،بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو جیلوں میں مشکلات میں اضافہ ہوگا۔