زاہد چودھری: بڑھتی سموگ جہاں دیگر مسائل کا سبب بنی ہے وہیں شہری طرح طرح کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ساڑھے 4 ہزار مریض رپورٹ ہوئے۔شہر میں 3690 مریض سانس کی بیماریوں کے باعث ہسپتالوں میں آئے۔
دمہ کے 209 ، دل کے امراض کے 552 مریض،فالج کے 56 اور آشوب چشم کے 63 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ اسی طرح سموگ سے سانس ، دمہ ، فالج ،آشوب چشم و دل کے مریض بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے
صوبہ بھر میں سموگ سے متاثرہ چھ سات ہزار سے زائد مریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے۔