بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد بھارتی سکھ یاتری وطن واپس روانہ

23 Nov, 2024 | 02:30 PM

راؤ دلشاد:  بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا، جس کے بعد تقریباً 3 ہزار بھارتی سکھ یاتری ڈیرہ صاحب سے واہگہ بارڈر پہنچے۔ پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے بھارتی یاتریوں کو الوداع کیا۔

بھارت سے آئے ہوئے پارٹی لیڈر سردار گر میت سنگھ اور سردار ہرجیت سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سکھ یاتریوں نے پاکستان کی حکومت اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

یاتریوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کی گئی تمام بنیادی سہولتوں اور گوروداروں میں کیے گئے تاریخی انتظامات کا شکریہ ادا کیا۔ واہگہ بارڈر پر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج اُٹھے، اور بھارتی یاتریوں نے اپنے وطن روانگی کے دوران پاکستان کے بارے میں خوشگوار یادیں سمیٹیں۔

مزیدخبریں