مہنگے پیٹرول سے چھٹکارا؟ موٹرسائیکل مالکان اہم خبر آگئی

23 Nov, 2024 | 01:18 PM

ویب ڈیسک: پرانی موٹرسائیکلیں ، اب الیکٹرک بائیکس میں تبدیل ہوں گی ، محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی موٹر سائیکلوں کو نئی ٹیکنالوجی پر کرنے کی تیاری پکڑ لی۔

تفصیلات کےمطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہناتھا کہ پرانی پیٹرول بائیک کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، اکتوبر سے جنوری تک پیٹرول بائیکس کو بیٹری پر چلوایا جائیگا،ورلڈ  بینک کے ساتھ پنجاب کلین ایئر پروگرام پر ورکنگ جاری ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہناتھا کہ ورلڈ بینک کلین ایئر پروگرام میں بھی اس منصوبے کے لیے فنڈنگ رکھی ہے،موٹر سائیکل مالکان کو الیکٹرک بائیکس پر شفٹ کرنے پر آنے والے اخراجات پر ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ آدھی قیمت ادا کرئیگا۔

تیار کی جانیوالی بائیک کی یو ای ٹی انجینئرنگ  ڈیپارٹمنٹ سے ٹیسٹنگ کروائی جا رہی ہے,ٹیسٹنگ پاس ہونے پر پرانی بائیکس کو الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کریں گے,پنجاب میں چلنے والے آدھے موٹر سائیکل کو بھی شفٹ کر لیا گیا تو یہ ایک بڑی تبدیلی ہوگی۔

مزیدخبریں