جنید ریاض:تعلیمی اداروں کیلئے ''ڈیجیٹل سفر پروگرام،، کے تحت لاہور میں ڈیڑھ ہزار اساتذہ کو آئندہ ہفتے ٹریننگ دی جائے گی۔
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل سفر پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کرنے والے اساتذہ کے ناموں کی آن لائن فہرست جاری کردی۔دو روزہ ٹریننگ 25 نومبر سے لاہور کے مختلف سکولوں میں شروع کی جائے گی۔
پہلاسیشن 25 سے 26 نومبر تک جاری رہے گا۔ٹریننگ کا دوسرا سیشن 27 سے 28 نومبر تک جاری رہے گا۔ٹریننگ حاصل کرنیوالے اساتذہ کا ٹیسٹ 29 نومبر بروز جمعہ لیا جائے گا۔ٹیسٹ میں اچھے نتائج دینے والے اساتذہ کو سرٹیفکیٹس جاری کیے جائیں گے۔