ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل، نمبروں کی تفصیل آگئی

کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی کا طریقہ کار تبدیل، نمبروں کی تفصیل آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:  لاہور سمیت صوبہ بھر کے 420 کالجز میں مستقل پرنسپلز کی تعیناتی التواء کا شکار ہیں۔
 محکمہ ہا ئرایجوکیشن کے مطابق  6ماہ پہلے بھرتیوں کا شروع کئے جانے والا پراسیس مکمل نہ ہوسکا،مستقل پرنسپل کیلئے درخواستیں جمع کرنیوالے امیدواروں کےانٹرویوز شروع نہ ہوسکے،تمام عمل آن لائن ہونے کے باوجود تاخیر کا شکار ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے جولائی میں پرنسپلز کی تعیناتیوں کا عمل آن لائن شروع کیا،پورٹل کے ذریعے 420 کالجز کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں،ہزاروں درخواستیں جمع ہونے کے باعث بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا۔
 انٹرویو کے نمبر بھی 20 سے کم کر کے 10 کر دئیے گئے،   تعلیمی قابلیت کے 10،اے سی آرز 20،مدت ملازمت کے 10نمبرز رکھے گئے،سنیارٹی کے 5،ایڈمنسٹریٹو تجربہ کے 20،کالج پوسٹنگ کے 10نمبرز رکھے گئے۔

ٹریننگ ورکشاپ کے 5 ،رزلٹ کے 10،انٹرویو کے 10 نمبرز مختص کئے گئے،صوبہ بھر کے 420 کالجز میں پرنسپلز کو 3 سال کیلئے تعینات کیا جائے گا۔