میو،گنگارام،سمیت شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال  بد ترین انتظامی بحران سے دوچار 

23 Nov, 2024 | 12:42 PM

زاہد چودھری:شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتال بد ترین انتظامی بحران سے دوچار ہیں، جس کے باعث علاج معالجے کی فراہمی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
 محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ بڑی علاجگاہوں کا انتظامی بحران ختم نہیں کر سکا۔میو ، لیڈی ایچیسن ، گنگا رام ہسپتال مستقل ایم ایس سے محروم ہیں،جناح ہسپتال، مینٹل ہسپتال بھی مستقل ایم ایس نہ ہونے سے ایڈہاک ازم کا شکار ہے۔
ایم ایس سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال نے بھی کام سے معذرت کر لی،ایم ایس سروسز ہسپتال نے مزید اس عہدے پر کام نہ کرنے سے محکمہ صحت کو آگاہ کر دیا۔


 
 
 
 

مزیدخبریں