وزیراعلیٰ کانشتر ہسپتال کادورہ، مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر سخت ایکشن

23 Nov, 2024 | 12:13 PM

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اورڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر سخت ایکشن لے لیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتر ہسپتال ملتان  میں ڈائیلسز یونٹ سے 25 مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر کاظم اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 5 سینئر ڈاکٹرز معطل کردیئے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمعطل ہونے والے تمام ڈاکٹرزکےلائسنس  بھی منسوخ کرکے انہیں پرائیویٹ پریکٹس سے بھی محروم کردیا۔

مزیدخبریں